ارکان پارلیمان پسنوری دیا کر ،سیتارام نائک ،آنند بھاسکر نے کہا کہ ضلع کے بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ ( بی ایس این ایل ) کے ذریعہ دیہی علاقوں اور شہر کے گھر گھر انٹر نٹ کی سہولت پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔یوم ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشنس اینڈ انفورمیشن سوسائٹی کے موقع پر رنگم پیٹ میں واقع بی ایس این ایل آفیس میں پرنسپل جنرل منیجر کے نریندر کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس پروگرام میں ارکان پارلیمان پسنوری دیاکر ورنگل ،سیتارام نائک محبوب آباد ،رکن رراجیا سبھا آنند بھاسکر بہ حیثیت مہمانان خصوصی شرکت کرتے مخاطب کیا ۔اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس این ایل ادارہ کی جانب سے ضلع کے ہر گھر میں انٹر نٹ سہولت کی فراہمی کے لئے عاجلانہ اقدامات کئے
جائیں گے ۔ایم ایل اے شنکر نائک نے کہا کہ ان کے حلقہ اسمبلی محبوب آبادد میں گھر گھر انٹرنٹ کی سہولت پہنچانے کے اقدامات کریں گے ۔بی ایس این ایل جنرل منیجر کے نریندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے 300گرام پنچایتی دفاتر میں انٹر نٹ کی سہولت دستیاب رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ انٹر نٹ کی سہولت کے ذریعہ دیہی علاقوں میں عوام کو آن لین سہولت میں آسانی پیدا ہوگی ۔اس انٹرنٹ کے سبب کسان کے اراضیات سے متعلق پٹہ جات ،مختلف سر ٹیفیکیٹس ،اور دیگر ضروری کاموں کے لئے انٹرنٹ سہولت دستیاب رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نیلی کودور منڈل کے موضع مدنا ترتی ،نارائن پورم کے علاوہ دھرما ساگر منڈل کے موضع ویلورو کو پائلٹ پراجیکٹ کے تحت انٹر نٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔اس موقع پر مختلف دیہی علاقوں کے سرپنچس ،عہدیدار اور ملازمین موجود تھے ۔